Collection of poetry :
مکمل دو ہی دانوں پر یہ تسبیح محبت ہے
جو آئے تیسرا دانہ یہ ڈوری ٹوٹ جاتی ہے
مقرر وقت ہوتا ہے محبت کی نمازوں کا
ادا جن کی نکل جائے قضا بھی چھوٹ جاتی ہے
محبت کی نمازوں میں امامت ایک کو سونپو
اسے تکنے اسے تکنے سے نیت ٹوٹ جاتی ہے
محبت دل کا سجدہ ہے جو ہے توحید پر قائم
نظر کے شرک والوں سے محبت روٹھ جاتی یے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔*****۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے کھنے سے ڈرتی تھی
بہت رونے سے ڈرتی تھی
پھر آخر یہ سمجھ آیا کہ
رویا انکو جاتا ہے جو
پچھڑ جائیں مقدر سے
کہ کھویا انکو جاتا ہے
جو حاصل ہو میسر ہوں
جو دانستہ بچھڑ جائیں
اسے رویا نہیں کرتے
کبھی پایا نہیں جنکو
اسے کھویا نہیں کرتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*****۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غزل
متاع جاں تیرے حسن کے زوال کے بعد
بہت روئے ہم محبت میں ملال کے بعد
چیزیں بدلنا ازل سے ہی تمہاری فطرت ہے
ہوتے دیکھا ہے خون سفید لال کے بعد
اتنی خود غرض گزاری کہ زندگی میں نے
خیال آیا مجھے اپنا تیرے خیال کے بعد
برسوں بعد جو اسنے پوچھا یاد آتی ہوں؟
میں ہنس دیا پھر اسکے سوال کے بعد
اتنا ڈر گیا ہوں کہ احسن مت پوچھو
اس زمانے کی محبت کے جال کے بعد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غزل
جب مشکلوں کا دور ہو
اور سازشوں کا زور ہو
جب رات بلکل گھور ہو
اور تم بہت کمزور ہو
تم رب سے رشتہ جوڑ کر
اور اسکا دامن تھام کر
تم اسکی رحمت مانگ کر
تم اس پر مشکل چھوڑ دو
جب ظلمتوں پر زور ہو
اور زندگی بے جوڑ ہو
جب یاس کا کچھ زور ہو
اور تم پر اسکا دور ہو
تم آخروی ایماں پر
تم اسکا دامن تھام کر
جنت کا سودا کر ہی لو
تم اس پر مشکل چھوڑ دو
جب دوست سب ناراض ہو
اپنے ہی دل کی کاٹ ہو
جب مشکلیں ہزار ہو
کوئی ناں غم خوار ہو
تم اسکی رحمت مانگ کر
تم اس پر مشکل چھوڑ دو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔*****۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments